واشنگٹن (آن لائن) جو بائیڈن نے اس سال نومبر میں ہونے والے امریکی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک جماعت کی جانب سے صدارتی نامزدگی قبول کرلی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جو بائیڈن نے ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن کے ا?خری روز اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ صدر ٹرمپ نے امریکا کو ایک لمبے عرصے تک اندھیروں سے ڈھانپے رکھا اور ملک میں ‘بہت زیادہ غصہ،
بہت زیادہ خوف اور بہت زیادہ تقسیم کو جنم دیا۔انہوں نے کہا کہ اگر وہ اپنے حریف ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں منتخب ہوتے ہیں تو امریکاکیلئے بہترین کارکردگی دکھائیں گے اور تاریکی کے موسم پر قابو پائیں گے۔جو بائیڈن نے کہا کہ وہ ایک ایسے صدر بنیں گے جو اپنے حلیفوں اور دوستوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور اپنے مخالفین پر واضح کریں گے کہ ا?مروں کے ساتھ دوستی کے دن ختم ہو چکے ہیں