بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

امارات کی حماقت مسلم دنیا کو باہم دست وگریباں کر دے گی، مسلمان گروپوں میں بٹ جائیں گے اور ایک دوسرے کی گردنیں مارنے لگیں گے،صہیونی طاقتیں امت مسلمہ کے درمیان کونسا بڑا فتنہ برپا کر دیں گی ؟مہاتیر محمد کےخوفناک انکشافات

datetime 21  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوالالمپور (این این آئی)ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو تسلیم کرکے تاریخ کی خطرناک حماقت کا ارتکاب کیا ہے۔ امارات کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے نتیجے میں مسلم دنیا ایک دوسرے کے ساتھ دست وگریباں ہوجائے گی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں مہاتیر محمد نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ امارات کی دوستی کے نتیجے میں نہ صرف مسلم امہ میں پھوٹ پڑے گی بلکہ مسلمان ایک دوسرے کے دست وگریباں ہوجائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ امارات کے فیصلے سے مسلمان گروپوں میں بٹ جائیں گے اور ایک دوسرے کی گردنیں مارنے لگیں گے۔ اس طرح صہیونی دشمن کو مسلمانوں کو ایک دوسرے کے قتل عام کی آگ پر تیل چھڑکنے کاموقع ملے گا۔ان کا کہنا تھا کہ امارات نے ایک ایسا قدم اٹھایا جس کے نتیجے میں مسلم دنیا ایک دوسرے کے ساتھ الجھ جائیگی اور مسلمان ممالک کااپنا امن تہہ وبالا ہوجائے گا۔ اس اقدام سے فلسطین پر اسرائیل کو اپنا قبضہ مضبوط کرنے کا موقع ملے گا۔سابق ملائیشین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں اور فلسطینی قوم کے ہمدردوں کی طرف سے امارات کے اسرائیل کے ساتھ معاہدے پر رد عمل سے ظاہرہوتا ہے کہ مشرق وسطی میں جاری محاذ آرائی طول پکڑے گی۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…