اتوار‬‮ ، 22 مارچ‬‮ 2026 

سعودی شاہی فرمان جاری ، متعدد عہدیدار برطرف

datetime 21  اگست‬‮  2020 |

ریاض(این این آئی )جمعہ کے روز سعودی عرب میں جاری ہونے والے ایک شاہی فرمان میں متعدد سرکاری عہدیداروں کو اختیارات کے ناجائز استعمال، مبینہ بدعنوانی اور بد انتظامی پر برطرف اور بعض کو ریٹائر کرنے کا حکم دے دیا گیا۔العلا گورنری میں رائل کمیشن ، بحر احمر کمپنی اور السودہ ڈویلپمنٹ کمپنی کے بحیرہ احمر کی زمینوں پر تجاوزات اور غیرمجاز اقدامات پر بعض عہدیداروں کو

برطرف کرنے کے بعد ان کے خلاف الزامات کی تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق رائل کمیشن فار العلا گورنریٹ ، ریڈ سی کمپنی اور سودہ ڈویلپمنٹ کمپنی کے بحیرہ احمر پروجیکٹ کی اراضی پر اختیارات کے ناجائز استعمال کی پانچ ہزارشکایات موصول ہوئی تھیں۔ اس کے علاوہ ان پر کچی آبادیوں میں ہونے والی بدسلوکیوں کی شکایات تھیں۔ ان کمپنیوں کی طرف سے غیر مجاز اقدامات کے نتیجے میں علاقے میں ماحولیاتی مشکلات میں اضافہ ہوا۔ جس کے بعد حکومت نے ان کمپنیوں اور دوسرے اداروں کے عہدیداروں کو طرف یا ریٹائر کرنے کے احکامات دیے ۔شاہی فرمان کے تحت لیفٹیننٹ جنرل / عواد بن عید بن عودا الباوی (ڈائریکٹر جنرل آف بارڈر سیکیورٹی فورسز) کو ریٹائر کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔املج اور الوجہ گورنریوں کے گورنروں کو برطرف کرنے کے ساتھ سودہ مرکز کے چیئرمین کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ املج اور الوجہ میں بارڈر گارڈ سیکٹر کے کمانڈروں کو فارغ کر دیا گیا۔مدینہ منورہ، تبوک اور عسیر گورنریوں میںشکایات اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر اور وزارت دخلہ کے عہدیداروں کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔تبوک ،املج ، الوجہ اور السود کے میئر بھی عہدوں سے ہٹا دیے گئے ۔مدینہ اور تبوک علاقوں کے سیکرٹریٹ میں خلاف ورزی کے ذمہ دار افراد کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا۔7 – وزارت داخلہ ، بلدیات اور دیہی امور ، اور امارات کے مدینہ ، تبوک اور عسیر کو تمام خلاف ورزیوں کو دور کرنے کے لئے ایک ماہ کی مدت دی گئی ہے۔ اس کے بعد کسی اور خلاف ورزی کی صورت میں بہت سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انسداد بدعنوانی کمیشن نے مذکورہ بالا شخصیات کے خلاف شکایات پر ان سے فوری تفتیش کا فیصلہ کیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…