لندن(این این آئی)نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے سوشل میڈیا پر لٹریچر سے لگائو رکھنے والے اور کتابیں پڑھنے کے شوقین افراد کیلئے ایک اہم پیغام میں کہاہے کہ وہ کتابوں سے متعلق ایک ویب سائٹ کے ساتھ اپنے پہلے بْک کلب کا آغاز کرنے والی ہیں۔ ملالہ یوسف زئی نے کتابیں پڑھنے کے شوقین افراد سے مخاطب ہو کر کہا کہ اْنہیں ہمیشہ سے ہی پڑھنا اور عمدہ کتابیں اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کرنا بہت اچھا لگتا ہے، اْنہیں فخر ہے کہ وہ کتابوں سے
متعلق ایک ویب سائٹ کے ساتھ اپنے پہلے بْک کلب کا آغاز کرنے والی ہیں۔ملالہ یوسفزئی نے اپنے فالوورز سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ اْن کی تجویز کردہ کتابیں جاننے کے لیے بتائی گئی ویب سائٹ کو سائن اِن کریں، ہم مِل کر ممتاز مصنفین کی کتابوں سے متعلق جانیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم مِل کر خواتین مصینفین کی کتابوں سے متعلق جانیں گے جن میں جرات مندانہ خیالات اور کہانی سنانے والی خواتین شامل ہیں جو دنیا کو منفرد انداز سے دیکھتی اور لکھتی ہیں۔