مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)اسرائیل کے وزیر خزانہ یسرائیل کاٹز نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے کے اعلان تک غرب اردن کا اسرائیل سے الحاق عارضی طور پرروکا گیا مگر معاہدے کے
اعلان کے بعد اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔اسرائیلی وزیرنے سرکاری ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امارات سے معاہدے کے اعلان تک غرب اردن پر اسرائیل کی خود مختاری کا اعلان روکا گیا تھا۔ تاہم عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کے ساتھ ساتھ غرب اردن کا اسرائیل سے الحاق بھی اہم ہے اور اس پرعمل درآمد کیا جائے گا۔ادھر اسرائیلی انٹیلی خفیہ ادارے موسادکے سربراہ آئندہ چند روز تک متحدہ عرب امارات کا اعلانیہ دورہ کریں گے۔ اس دورے کے دوران وہ آئندہ ستمبر میں امریکا میں ہونے والے امارات اور اسرائیل کے درمیان باہمی معاہدے کے خدو خال پر اماراتی حکام سے بات کریں گے۔