پیر‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2025 

امارات کیساتھ معاہدے سے اسرائیل کمزور نہیں ہو گا بلکہ۔۔۔ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے بڑادعویٰ کردیا

datetime 17  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب (این این آئی )اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ طے پانے ولا تاریخی امن معاہدہ فلسطینیوں کے ساتھ حقیقی امن کو مضبوط کرنے اور امن مساعی کو آگے بڑھانے میں مدد دے گا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق نیتن یاھو کے ترجمان اوفیر گینڈیلیمین نے وزیراعظم کے حوالے سے اپنے ٹویٹر اکاوئنٹ پر پوسٹ ایک بیان میں کہا کہ انہیں توقع ہے کہ امارات کے بعد سلطنت عمان اور بحرین بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کریں گے۔نیتن یاھو نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ معاہدے کے تحت سنہ 1967 کی جنگ میں قبضے میں لیے گئے بعض علاقوں سے دستبرداری سے اسرائیل کمزور نہیں ہو گا۔اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ یہ معاہدہ 26 سالوں میں اسرائیل اور ایک عرب ملک کے مابین پہلا امن معاہدہ ہے جس میں یہ ذکر کیا گیا ہے کہ وہ امن اور استحکام کے اصولوں پر انحصار کرنے کے معاملے میں پہلے والے معاہدوں سے مختلف ہے۔نیتن یاھو نے دوسرے عرب ممالک سے بھی اسرائیل سے دوستی کی توقع کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ ایک تاریخی تبدیلی ہے جو عرب دنیا کے ساتھ امن کو آگے بڑھانے اور بالآخر فلسطینیوں کے ساتھ حقیقی اور دیر امن کے فروغ میں مدد دے گا۔

موضوعات:



کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…