بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان براہ راست ٹیلی فون سروس کا آغاز دونوں ممالک کے وزرا خارجہ کا جلد ملاقات پر بھی اتفاق

datetime 17  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)یو اے ای اور اسرائیل نے براہ راست ٹیلیفون سروس کا آغاز کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید اور اسرائیلی ہم منصب غابی اشکنازی نے ٹیلیفون سروس کا افتتاح کیا۔اس سے قبل دونوں ممالک کے شہریوں کے لیے ٹیلی فونک رابطہ ممکن نہیں تھا۔

اسرائیلی وزیر مواصلات نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات قائم کرنے کے حوالے سے اس پیش رفت کو اہم قرار دیا ہے۔شیخ عبداللہ بن زاید اور اسرائیلی وزیر خارجہ غابی اشکنازی نے جلد ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔اس سے پہلے اماراتی اپیکس نیشنل انویسٹمنٹ کمپنی نے ٹیسٹنگ ڈیوائس سمیت کورونا وائرس سے متعلق تحقیق اور ترقی پر تعاون کے لیے اسرائیل کی تیرا گروپ کیساتھ ‘اسٹریٹجک تجارتی معاہدے’ پر دستخط کردئیے۔متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سرکاری خبررساں ادارے نے اپیکس کے چیئرمین خلیفہ یوسف خورے کے بیان کو نقل کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاہدے کو نوول کورونا وائرس پر تحقیق اور مطالعہ کی تقویت سے انسانیت کی خدمت کیلئے اماراتی اور اسرائیلی کاروباری شعبوں کے مابین تجارت، معیشت اور مؤثر شراکت داری کا آغاز کرنے والا پہلا کاروباری (معاہدہ) سمجھا جارہا ہے۔برطانوی میڈیا رپورٹ نے رپورٹ کیا کہ ماہرین کے مطابق امارات اور اسرائیل کے دمریان سفارتی تعلقات معمول پر ہونا خلیج عرب ملک کے لیے امریکی ہتھیاروں کی مزید فروخت کی راہ ہموار کرسکتی ہے۔ایک نیشنل پبلک ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے اسرائیل کے لیے امریکی سفیر ڈیوڈ فرائڈ مین کا کہنا تھا کہ جتنا زیادہ امارات اسرائیل کا دوست بنے گا، اسرائیل کا شراکت دار بنے گا، امریکا کا خطے کا اتحادی بنے گا، میں سمجھتا ہوں کہ اس سے خطرے کی جانچ میں کچھ تبدیلی ہوگی اور مستقبل میں ہتھیاروں کی فروخت پر امارات کو ‘فائدہ’ ہوسکتا ہے۔ادھر واشنگٹن انسٹی ٹیوٹ برائے قریب مشرق پالیسی تھنک ٹینک میں عرب اسرائیل تعلقات پر پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈیوڈ میکوسکی نے بتایا کہ یہ معاہدہ امارات کے لیے جیت ہے جو بلاشبہ فوجی سازوسامان کے لیے اہل ہوگا جو ‘کوالیٹیٹو ملٹری ایج’ پابندیوں کے باعث کچھ ٹیکنالوجیز اسرائیل کے خلاف استعمال ہونے کے ڈر کی وجہ سے حاصل نہیں کرسکا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…