ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کیلئے متحدہ عرب امارات کو فلسطینیوں کی شرائط کی ضرورت نہیں، یہ بات متحدہ عرب امارات کے معاون وزیر برائے امور خارجہ انور قرقاش نے کہی، انہوں نے کہا کہ اپنے فیصلے خود کرنے کے لئے متحدہ عرب امارات ایک خود مختار ریاست ہے، ہمارے پاس یہ ضمانت بھی نہیں ہے کہ اسرائیل مستقبل میں فلسطینی علاقوں کو ضم نہیں کرے گا۔معاون وزیر کے
اس بیان سے فلسطینیوں کی تشویش میں اضافہ ہو گیا ہے، انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ امریکی صدرنے جس معاہدے کا اعلان کیا تھا اس میں ایسی کوئی شرائط نہیں ہیں اور نہ ہی یہ معاہدہ پتھر پر کوئی لکیر ہے۔انہوں نے کہاکہ اس معاہدے کے ذریعے اسرائیل کی توسیع پسندی کو معطل کر دیا گیا ہے جس سے دونوں فریقین کو امن مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کا موقع ملے گا جو کئی بار ناکام ہو چکے ہیں۔