اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ابوظہبی ائیر پورٹ کی جانب عرب امارات واپس آنے والے پاکستانیوں سمیت غیر ملکی ویزہ ہولڈرز افراد کیلئے شاندار اعلان کر دیاہے ۔غیر ملکی خبررساں ادارے گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق جن افراد کے پاس عرب امارات کا ویزہ ہے وہ کارآمد ہے اگر
وہ افراد ابوظہبی ائیر پورٹ پر اتریں گے تو ان سے ICAکا خصوصی پرمٹ نہیں لیا جائے گا ۔ عرب امارات کے ویزہ ہولڈر بغیر پرمٹ کے ملک میں داخل ہونے کی کھلی اجازت ہو گی اور کسی طرح کی کوئی پابندی نہیں لگائی جائے گی ۔ یہ رعایت کل 11 اگست سے شروع ہو گی تاہم یہ رعایت دبئی ویزہ ہولڈرز کیلئے میسر نہیں ، دوسری تمام اماراتی ریاستوں ابوظبی، شارجہ، عجمان، راس الخیمہ، اُم القوین اور فجیرہ کے ویزہ ہولڈرز اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے ۔ دوسری طرف سینئر تجزیہ کار مظہر عباس نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امارات کی جانب سے یہ فیصلہ زبردست ہے جس کی وجہ سے پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوںکیلئے آسانی ہو گی اور جو لوگ واپس جانا چاہتے تھے ان کے انتظار کی گھڑیا ں بھی ختم ہو گئی ہیں ۔ ابوظہبی جانب سے اس رعایت کے بعدپاکستان سے امارات جانے والی پروازوں میں بھرپور اضافے کا امکان ہے ۔