منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

افغانستان میں ایک کروڑ افراد کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق،افغان وزیر صحت کے دعوئوں نے نئی بحث چھیڑ دی

datetime 8  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان وزارت صحت نے ملک بھر میں تقریبا ًایک کروڑ افراد کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی ،خلیج ٹائمز کے مطابق افغانستان کے وزیر صحت احمد جواد عثمانی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اس حوالے سے اعداد وشمار بتائے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اعداد و شمار عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے ملک بھر میں اینٹی باڈیز ٹیسٹ کی بنیاد پر ہونیوالے ایک سروے سے حاصل ہوئے ہیں۔افغان وزارت صحت کے مطابق ملک میں 95 ہزار افراد کے اینٹی باڈیز ٹیسٹ کئے گئے ہیں جس کی بنیاد پر یہ تخمینہ لگایا گیا کہ افغانستان کے کل 3 کروڑ 20 لاکھ افراد کا 31.5 فیصد یعنی ایک تہائی آبادی سے زائد لوگ کرونا وائرس کی زد میں ہیں۔جواد عثمانی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے انفیکشن کی دوسری لہر کا آغاز ہوچکا ہے اور ہمارا ملک اس حوالے کوئی مختلف نہیں اس لئے ہم اس سروے کے نتائج سے مستفید ہوتے ہوئے اس وبا کی دوسری ممکنہ لہر سے نمٹنے کی تیاری کیلئے اقدامات کرینگے۔واضح رہے افغانستان میں کرونا ٹیسٹ کی محدود سہولت کے باعث سرکاری سطح پر اب تک اس وائرس کے 36 ہزار کیسز کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ اس وبا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 1200 بتائی گئی ہے، دوسری جانب ورلڈ میٹر کے مطابق افغانستان میں کرونا کیسز کی تعداد 36,896 ہے جبکہ1,298 اموات ہوچکی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…