جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

امریکی اہم سفارتی عہدیدار نے مستعفی ہونے کا اعلان  کر دیا 

datetime 7  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے خصوصی ایلچی برائے ایران برائن ہک نے اپنی سفارتی ذمے داریوں سے سبکدوش ہونے کا اعلان کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے ایک انٹرویو میں اس امر کی تصدیق کی کہ وہ اپنے عہدے سے دستبردار ہو رہے ہیں۔توقع ہے کہ اب ان کی جگہ ایلیٹ ابرامس کو امریکا کا خصوصی ایلچی برائے ایران مقرر کیا جائے گا۔

وہ اس وقت وینزویلا کے لیے محکمہ خارجہ کے خصوصی نمایندے ہیں۔برائن ہک نے انٹرویو میں کہا کہ بعض اوقات تو یہ ایک سفر ہوتا ہے اور بعض اوقات ایک منزل ہوتی ہے۔ایران کے بارے میں ہماری حکمتِ عملی کے ضمن میں یہ دونوں باتیں ہیں۔ہم ایرانی نظام کے ساتھ ایک نئی ڈیل چاہتے ہیں مگر اس دوران میں ہمارے دبائو نے ان کی معیشت کا دھڑن تختہ کردیا ہے۔انھوں نے اس عرصے میں اپنی اور امریکا کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر کم وبیش ہرپہلو سے دیکھا جائے تو ایرانی نظام اور اس کی آلہ کار دہشت گرد ملیشیاں اب ساڑھے تین سال پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ کم زور ہوچکی ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ ڈیل یا کسی ڈیل کے بغیر بھی، ہم بہت کامیاب رہے ہیں۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے برائن ہک کی سبکدوشی پر ان کی محکمہ خارجہ اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے لیے خصوصی ایلچی کی حیثیت سے خدمات کو سراہا اور کہا کہ وہ اب نجی شعبے میں جارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہک ان کی قیادت میں محکمہ خارجہ کی ٹیم کے ایک قابل قدر رکن رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…