ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھائیوں کے درمیان مثالی محبت اور قلبی تعلق، یکے بعد دیگر دونوں خالق حقیقی سے جا ملے

datetime 29  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی) سعودی عرب میں دو بھائیوں کی مثالی محبت سامنے آئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بھائی کا انتقال ہوا تو اس کے چند گھنٹوں بعد ہی اس کے دوسرے بھائی کو بھی موت نے آلیا۔عرب ٹی وی کے مطابق وفات پانے والے محمد آل مداوی اور ان کے بھائی کا تعلق سعودی عرب کے صوبے جازان میں الدرب ضلع سے ہے۔محمد آل مداوی نے اس دنیا سے رختِ سفر باندھا۔ ان کی وفات سے ایک دن قبل ان کے چھوٹے بھائی سعید کی وفات ہو چکی تھی۔ سوشل میڈیا پر دونوں بھائیوں کی درجنوں تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں۔ ان تصاویر میں وہ دونوں مختلف

مواقع پر ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں۔محمد آل مداوی کے بیٹے مفرح نے بتایا کہ میرے والد کا اپنے بھائی کیساتھ بہت قلبی تعلق تھا۔ دونوں بھائی پوری زندگی ہر معاملے میں پڑوسی بن کر رہے۔پہلے دن چچا سعید فوت ہوئے۔ ہم نے اپنے والد کو تدفین سے چند لمحوں قبل اس کی خبر دی کیوں کہ ہمیں ان کو شدید صدمہ ہونے کا اندیشہ تھا۔تاہم انہوں نے تو خود شدید رنجیدگی کے ساتھ ہمیں اس بات سے آگاہ کیا کہ وہ اپنے بھائی کے پاس جا رہے ہیں اور اگلی صبح میرے والد بھی اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔ انہیں اپنے بھائی کے پہلو میں دفن کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…