جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

سعودی بھائیوں کی مثالی محبت ،وفات کی خبر سن کر دوسرا بھی انتقال کر گیا ،تمہاراچچا سعید چل بسا ہے میں۔۔۔مرنے سے قبل سعودی شہری نے اہل خانہ کو آخری الفاظ کہے ؟

datetime 28  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)”تم لوگوں کا چچا سعید چل بسا اور میں اس کے پیچھے جا رہا ہوں،یہ وہ الفاظ تھے جن کے ساتھ سعودی عمر رسیدہ شہری محمد آل مداوی نے اپنے اہل خانہ کو الوداع کہتے ہوئے اس دنیا سے رخصت ہونے کے لیے رختِ سفر باندھا۔ اس قبل جمعرات کے روز محمد کے چھوٹے بھائی سعید کی وفات ہو چکی تھی۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق محمد آل مداوی کے بیٹے

مفرح نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ “میرے والد کا اپنے بھائی کے ساتھ نہایت قریبی تعلق تھا۔ ان دونوں نے ابہا شہر میں اپنے والد کی موت کے بعد الم ناک بچپن گزارا۔ وہ دونوں اپنی والد کے ساتھ رجال المع شہر منتقل ہو گئے۔ یہاں ان کی والدہ بھی ان دونوں کو بچپن کے زمانے میں داغ مفارقت دے گئیں۔ اس کے بعد سے دونوں بھائی پوری زندگی ہر معاملے میں پڑوسی بن کر رہے”۔مفرح نے مزید بتایا کہ “میرے والد اور چچا دونوں نے یتیمی کی زندگی گزاری۔ ان دونوں کے درمیان نہایت مضبوط اور گہرا تعلق رہا۔ یہاں تک کہ وہ کام کے سلسلے میں شہروں کے درمیان سفر میں بھی وہ اکٹھا ہوتے تھے”۔مفرح کے مطابق “جمعرات کی صبح چچا سعید فوت ہو گئے۔ ہم نے اپنے والد کو تدفین سے چند لمحوں قبل اس کی خبر دی کیوں کہ ہمیں ان کو شدید صدمہ ہونے کا اندیشہ تھا۔ تاہم انہوں نے تو خود شدید رنجیدگی کے ساتھ ہمیں اس بات سے آگاہ کیا کہ وہ اپنے بھائی کے پاس جا رہے ہیں .. اور اگلی صبح جمعے کے روز میرے والد بھی اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔ انہیں اپنے بھائی کے پہلو میں دفن کیا گیا”۔مفرح نے بتایا کہ ان کے چچا سعید دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔ وہ عسیر سینٹری ہسپتال میں داخل تھے جہاں وہ کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد چل بسے۔ تاہم مفرح کے والد کو کوئی دیرینہ مرض لاحق نہیں تھا۔ البتہ بھائی کو دفنانے کے بعد قبرستان سے واپس آ کر محمد آل مداوی کو اپنے بھائی کو کھو دینے کا شدید رنج تھا۔فرح کے مطابق گھر کی دو اعلی ترین شخصیات سے محروم ہونے کے بعد

ہمارا خاندان صبر اور ایمان کے ساتھ اللہ تعالی کے فیصلے پر راضی ہے۔ ان دونوں افراد نے اپنی زندگی بھرپور باہمی محبت، سچائی اور وفاداری کے ساتھ بسر کی کہ بھائیوں کی محبت میں ان کی مثال پیش کی جا سکتی ہے۔ یہاں تک کہ ایک بھائی کے دنیا سے جانے کے بعد دوسرا بھائی ایک دن سے زیادہ زندہ نہ رہ سکا۔محمد آل مداوی اور ان کے بھائی کا تعلق سعودی عرب کے صوبے جازان میں الدرب ضلع سے ہے۔ سوشل میڈیا پر دونوں بھائیوں کی درجنوں تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں۔ ان تصاویر میں وہ دونوں مختلف مواقع پر ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…