جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں تمام مساجد میں صفائی اور جراثیم کش سپرے کا کام مکمل،مسجد نمرہ میں نیا ائیرکنڈیشن سسٹم آپریشنل

datetime 27  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)کورونا وائرس کے پیش نظر حج سے پہلے منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں تمام مساجد میں صفائی اور جراثیم کش اسپرے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ سعودی وزارت اسلامی امور نے حج سے پہلے منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں تمام مساجد میں صفائی ستھرائی کا کام مکمل کر لیا ہے۔

مسجد نمرہ میں نیا ائیرکنڈیشن سسٹم آپریشنل کر دیاگیا ہے جبکہ عازمین کے لیے اسپیشل واش روم تیار کرائے گئے ہیں اور ان کے لیے خصوصی گزر گاہیں بھی بنائی گئی ہیں۔مسجد نمرہ میں ایک لاکھ 10 ہزار مربع میٹر سے زیادہ رقبے پر قالین بچھائے گئے ہیں، اس کے علاوہ مسجد میں سی سی ٹی وی کیمرے اور حج کرنے والوں کے لیے رہنما اسکرین بھی نصب کی گئی ہیں۔مزدلفہ میں مسجد المشعر الحرام کو بھی تمام سہو لتوں سے آراستہ کر دیا گیا ہے،واضح رہے کہ سعودی عرب نے جون میں اس سال کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر محدود پیمانے پر حج کا اعلان کیا تھا۔سعودی حکام کے مطابق اس مرتبہ صرف 10 ہزار عزام کرام حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کر رہے ہیں جن کا انتخاب خودکار طریقے سے کیا گیا ،ان میں سعودی عرب میں مقیم غیرملکی تارکینِ وطن کی تعداد 70 فی صد ہے اور 30 فی صد سعودی شہری ہیں۔منتخب عازمین کے پہلے گروپ کو ہفتے کے روز مکہ مکرمہ پہنچا دیا گیا ہے، عزام کرام ایامِ حج کے آغاز سے قبل ایک ہوٹل میں الگ الگ کمروں میں مقیم رہیں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ برس 25 لاکھ سے زیادہ فرزندانِ توحید نے فریضہ حج ادا کیا تھا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…