جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

’’لوگ کہہ رہے تھے وہ ابھی سانس لے رہا اسے بچایا جا سکتا ہے ‘‘ 5 روپے کی رسید نہ بنوانے پر مریض ہسپتال کے دروازے پر دم توڑ گیا

datetime 26  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے سرکاری اسپتال میں 5 روپے کی رسید نہ بنوانے والا مریض اسپتال کے دروازے پر دم توڑ گیا۔گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے سرکاری اسپتال میں مریض کی اہلیہ 5 روپے کی رسید بنوانے کے لیے کھلے

پیسے لینے کے لیے ماری ماری پھرتی رہی اور شوہر نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی۔ہلاک ہونے والے مریض کی شناخت سنیل راجک کے نام سے ہوئی، افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع گونا میں پیش آیا۔اہلیہ کے مطابق شوہر کے مرنے کے بعد بھی کوئی مدد کو نہ آیا اور درخواستوں پر کان نہ دھرے، ایک گھنٹہ سے زیادہ کا وقت گزرنے کے بعد آخر کار ایک شخص نے ان کی مدد کی۔آرتی کے مطابق راجک 22 جولائی کو بیمار تھے اور اسپتال میں داخلے کے لیے رسید لینے گئی لیکن میرے پاس کھلے پیسے نہیں تھی اور میں کھلے پیسے لینے گئی اور راجک کو نیچے چھوڑ دیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ’اسپتال کے کاؤنٹر پر گئی تو کہا گیا کہ پرچی کے پیسوں کی ادائیگی کرنی ہوگی، لوگ کہہ رہے تھے کہ وہ ابھی بھی سانس لے رہا ہے اسے بچایا جاسکتا ہے لیکن کوئی بھی مدد کرنے نہیں آیا۔ مرنے کے بعد بھی کسی نے نہ سنی اور ایک گھنٹے تک شوہر کی لاش کے پاس بیٹھ کر اپیل کرتی رہی۔ریاست کے سابق وزیراعلیٰ نے واقعے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ملوث اسپتال عملے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی صارفین کی جانب سے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا جارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…