جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

مجھے نوکری کون دے گا؟ مجھے آج تک کسی نے کوئی نوکری کیوں  نہ دی ؟سبزی فروش خاتون کا انگریزی میں احتجاج، ویڈیو وائرل

datetime 24  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) خاتون سبزی فروش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کیساتھ وائرل ہو رہی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون سبزی فروش رئیسہ انصاری نامی خاتون نے اس وقت میونسپل حکام کے خلاف احتجاج کیا جب انہیں سڑک کے کنارے سے سبزی کا ٹھیلا ہٹانے کو کہا گیا

جس کی ویڈیو خوب وائرل ہو گئی۔بھارتی خاتون نے پی ایچ ڈی کر رکھی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق ویڈیومیں دیکھ سکتے ہیں کہ سبزی فروش خاتون انگریزی میں یہ کہہ رہی ہیں کہ میونسپل آفیسر یہاں سبزی فروشوں کوتنگ کرتے ہیں۔خاتون سے جب ان کی تعلیم کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ ایک ریسرچ اسکالر رہ چکی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اندور کے بازاروں میں بار بار کی جانے والی روک ٹوک نے سبزی اور پھل فروشوں کو پریشان کر دیا ہے۔خاتون سے جب یہ سوال کیاگیا کہ وہ کوئی اچھی نوکری کیوں نہیں کرتی تو ان کا کہنا تھا کہ انہیں نوکری نہیں ملتی، انہوں نے کہا کہ مجھے نوکری کون دے گا؟ یہاں لوگوں کے دماغ میں یہ چیز ہے کہ کورونا وائرس مسلمانوں کی وجہ سے پھیلا ہے اور میرا نام رئیسہ ہے، یہی وجہ ہے کہ مجھے کوئی نوکری نہیں دیتا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…