ٹرمپ نے خود کو سب کا پسندیدہ صدر قرار دے دیا

21  جولائی  2020

واشنگٹن (این این آئی )خود پسندی کی انتہا کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو سب کا پسندیدہ صدر قرار دے دیا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئے دن اپنی مضحکہ خیز اور لا ابالی حرکتوں سے اپنی عوام کو حیران و پریشان کرتے رہتے ہیں

اور دنیا بھر کو خود پر ہنسنے کا موقع بھی دیتے ہیں ۔حال ہی میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنی ایک پوسٹ شیئر کی گئی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ماسک پہنی ہوئی تصویر اپنے اکاونٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ساتھ میں لکھا کہ ہم سب نظر نہ آنے والے چائنا وائرس کے خلاف متحد ہیں، اوربہت سے لوگوں کا کہنا تھا کہ جب آپ سوشل ڈسٹینس پر عمل نہیں کر سکتے تو چہرے پر ماسک پہننا محب وطن ہونے کی نشانی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹ میں خود ہی منہ میاں مٹھو بنتے ہوئے مزید لکھا کہ  ان سے زیادہ کوئی بھی محب وطن نہیں ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں لکھا کہ آپ سب کا پسندیدہ صدر۔امریکی صدر کے اس ٹوئٹ پر ٹوئٹر صارفین نے ملے جلے کمنٹس دیئے جن میں سے کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ ان کا پسندیدہ صدر باراک اوباما تھا ۔ٹوئٹر صارفین کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس ٹوئٹ کا مذاق بھی بنایا گیا ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…