جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

احتجاج کے خوف سے ایران میں سیکیورٹی سخت، گرفتاریاں، انٹرنیٹ محدود

datetime 18  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی )ایران میں متعدد بڑے شہروں میں سیکیورٹی فورسز اور بلوا پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے تاکہ ملک میں ہونے والے مظاہروں کو زیادہ پھیلنے سے روکا جا سکے۔دوسری طرف پولیس نے مظاہروں کے خوف سے لوگوں کی پکڑ دھکڑ شروع کی ہے۔

کئی شہروں میں انٹرنیٹ سروس محدود کر دی گئی ہے۔ بہبہان شہر میں پولیس نے کریک ڈائون میں کم سے کم تیس مظاہرین کو حراست میں لیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق سماجی کارکنوں نے بتایا کہ دارالحکومت تہران میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں اور پولیس کے ساتھ ساتھ نیم فوجی دستے بھی تعینات کیے گئے ہیں۔ تہران میں سعادت آباد کےمقام پر پولیس کو موٹرسائیکلوں اور کاروں میں سڑکوں پر گشت کرتے بھی دیکھا گیا ہے۔بڑے شہروں میں ہونے والے مظاہروں کے بعد جنوبی مغربی شہر بہبہان کی سڑکوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی جس نے حکومت کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والے شہریوں کو منتشر کردیا۔اطلاعات کے مطابق ارومیہ، مشہد اور شیراز جیسے بڑے شہروں میں لوگوں کی باہمی رابطہ کاری محدود کرنیکے لیے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس محدود کردی گئی ہے جب کہ ان شہروں کی سڑکوں پرپولیس کی بھاری نفری بھی گشت کر رہی ہے۔تہران، رشت، زنجان، ابھر، شیراز، کرج، شہریار، اہواز اور دیگر شہروں میں انٹرنیٹ کی رفتار کی شکایات ملی ہیں۔شہریوں کا کہنا تھا کہ ایرانی حکام نے احتجاج کے دوران انٹرنیٹ منقطع کردیا ہے تاکہ لوگوں کو مظاہروں کے لیے رابطہ کرنے سے روکا اور معلومات کے تبادلے کو روکا جا.سکے۔ایرانی پاسداران انقلاب کے انٹلیجنس نے خراسان اور فارس صوبوں میں حکومت مخالف مظاہروں کی تیاری میں مصروف متعدد نوجوانوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…