امریکہ کا ایف 16جنگی جہاز گر کر تباہ

14  جولائی  2020

نیویارک (شِنہوا)امریکی فضائیہ کا ایک ایف16 وائپر جنگی جہاز نیومیکسیکو کے ہالومین فضائیہ کے اڈے پر لینڈنگ کے دوران تباہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے پائلٹ کو معمولی زخم آئے ہیں۔امریکی فضائیہ کا ایک ایف 16 وائپر لڑاکا طیارہ جوکہ 49 ویں ونگ کے ساتھ منسلک تھا، تقریبا شام چھے بجے ایم ڈی ٹی پر ہالومین اے ایف بی پر اترتے وقت حادثے کا شکار ہوگیا۔

طیارے کا اکلوتا پائلٹ چھلانگ لگانے میں کامیاب ہوا جبکہ وہ اس وقت معمولی زخموں کی وجہ سے زیرعلاج ہے۔ یہ بات 49ویں ونگ کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے ہالومین فضائیہ کے اڈے کی ویب سائیٹ پر شائع ہونے والے بیان میں کہی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ہنگامی ردعمل کی ٹیمیں اس وقت جائے حادثہ پر موجود ہیں اور حادثے کی وجوہات کا پتہ چلانے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…