جنیوا (این این آئی)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر احتیاطی تدابیر سخت نہ کیں تو دنیا میں کورونا کی صورتحال بد سے بدترین ہوسکتی ہے۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم نے کے مطابق صحت سے متعلق احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل نہ کیا گیا تو دنیا بھر میں کورونا وبا کی صورتحال بدترسے بدترین ہو سکتی ہے۔
دنیا کی پہلے والے معمول پر واپسی مستقبل قریب میں ممکن نظر نہیں آتی۔دوسری جانب کورونا وائرس سے ہونے والی معاشی ابتری اور مہنگائی نے دنیا میں بھوک و افلاس کی شرح میں اضافہ کر دیا ہے۔اقوام متحدہ نے خبردار کیا کہ صورتحال جاری رہی تو 2030 تک بھوک افلاس کے خاتمے کا منصوبہ مکمل نہیں ہو پائے گا۔