ویٹی کن سٹی (آن لائن) کیتھولک مسیحیوں کے پیشوا پوپ فرانسس نے استنبول کے تاریخی آیا صوفیہ کو مسجد بنانے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات سینٹ پیٹرز اسکوائر میں اپنے ہفتہ وار خطاب کے دوران کہی۔ ان کا کہنا تھا اس فیصلے نے انہیں انتہائی تکلیف پہنچائی ہے۔ ترک عدالت
نے جمعے کو اپنے ایک فیصلے میں آیا صوفیہ کی تاریخی عمارت کا تشخص تبدیل کرتے ہوئے اسے میوزیم سے دوبارہ مسجد میں بدلنے کا حکم دیا تھا۔ چھٹی صدی میں تعمیر کیا گیا یہ کلیسا پندرہویں صدی میں قسطنطنیہ پر سلطنت عثمانیہ کے قبضے کے بعد مسجد میں بدل دیا گیا تھا۔