ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

کورونا وائرس کی ایسی دوا جو علاج کے بعد مہلک وائرس کو پھیلنے سے بھی روکتی ہے، دنیا بھر میں پہلی اینٹی وائرل دوا متعارف، روسی کمپنی نے کمال کر دیا

datetime 9  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(آن لائن) روس نے 5 دن میں کورونا وائرس کو ختم کرنے والی اینٹی وائرل دوا متعارف کروا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس دوائی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس کا نام ” کورونا ویر” ہے جس کہ 5 دن میں کورونا کے مریضوں کا علاج کر دیتی ہے۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ اس دوائی کے استعمال کے حوالے سے مقامی محکمہ صحت کی جانب سے بھی اجازت دے دی گئی ہے۔

بات کرتے ہوئے آر فارما میڈیکل کمپنی کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ “کورونا ویر” روس اور دنیا بھر میں وہ پہلی دوا ہے جو سارس اور کورونا وائرس کا علاج کرنے کے بعد اس کو پھیلنے سے روکتا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس دوا کی تیاری کے بعد اس کا مئی میں کلینکل ٹرائل جاری کیا گیا تھا جس کے بعد کورونا کے 110 مریضوں پر اس کو استعمال کیا گیا تھا۔بتایا گیا ہے کہ جن افراد پر اس کا استعمال کیا گیا تھا، اس میں سے 55 فیصد افراد نے ایک ہفتے کے دوران صحت یاب ہونا شروع کر دیا تھا۔ اس کے علاوہ باقی مریضوں کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے کہ انہوں نے بھی 14 دنوں میں صحت یابی دکھانا شروع کر دی تھی۔ خیال رہے کہ کورونا وائرس اس وقت پوری دنیا میں پھیل چکا ہے جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔اگر مجموعی طور پر کورونا کیسز کی تعداد کا اندازہ لگایا جائے تو دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ21 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک پانچ لاکھ 52 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جمعرات کو کورونا وائرس سے دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد12172181 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ فعال مریضوں کی تعداد4548550 ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک552164 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے امریکہ دنیا بھر میں پہلے، برازیل دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر ہے جبکہ اموات کے اعداد و شمار میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔کورونا وائرس سے سب سے زیادہ امریکہ سے متاثر ہوا ہے، امریکہ میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد31 لاکھ 59 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ ملک میں اب تک وائرس سے ایک لاکھ 34 ہزار 862 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…