لندن (این این آئی )برطانیہ نے ’’باہر کھائو، لوگوں کی مدد کرو‘‘اسکیم کے تحت ریسٹورنٹ اور کیفے کی سرگرمیوں کو بحال کرنے کے لیے اگست میں لوگوں کو کھانا کھانے پر 50 فیصد رعایت دینے کا منصوبہ متعارف کرادیا۔
برطانوی ٹی وی کے مطابق62 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے اس منصوبے کا مقصد کورونا وائرس سے متاثرہ ریسٹورنٹ انڈسٹری کو دوبارہ بحال کرنا ہے۔وزیر خزانہ رشی سنک کے پیش کردہ اس منصوبے کے تحت لندن کے شہری 50 فیصد رعایت پر کسی بھی ریسٹورنٹ پر کھانا کھا سکیں اور یہ سہولت پیر، منگل اور بدھ کے روز میسر ہوگئی۔برطانوی وزیر خزانہ رشی سنگ نے کہا کہ کھانا کھانے پر 10 پونڈ تک کی رعایت ملے گی، یہ لمحہ انوکھا ہے، ہمیں تخلیقی ہونے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ رعایت اگست میں لامحدود مرتبہ استعمال کی جاسکتی ہے اور لوگوں صرف ہفتے کے آخر میں ہی نہیں بلکہ ہفتے بھر میں کھانے پینے کی طرف ترغیب ہوسکیں۔اس رعایت کا اطلاق الکحل پر نہیں ہوگا۔رشی سنک نے یہ بھی کہا کہ مہمان نوازی اور سیاحت پر ویلیو ایڈٹ ٹیکس (وی اے ٹی)پانچ فیصد رہ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 20 فیصد کمی کا اطلاق اگلے 6 ماہ تک رہے گا۔وزیر خزانہ نے نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصدصارفین کو ریستوران اور کیفے میں واپس لانے کی کوشش ہے جہاں 18 لاکھ لوگ کام کرتے ہیں۔