چین نے کورونا وائرس پر تنقید کرنے والے پروفیسر کو گرفتار کرلیا

7  جولائی  2020

بیجنگ(این این آئی)چینی حکام نے ایک مضمون میں کورونا وائرس کی عالمی وبا سے متعلق چینی صدر شی جن پنگ پر تنققید اور ان پر ظالم حکمران ہونے کا الزام لگانے والے قانون کے پروفیسر کو حراست میں لے لیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سو ژانگرون چین کے سنسرڈ نظام تعلیم میں حکومت کے ایک غیرمعمولی ناقد ہیں۔ان کے ایک دوست نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ

سو ژانگرون کو گزشتہ روز بیجنگ کے مضافات میں واقع ان کے گھر سے 20 سے زیادہ افراد لے گئے۔سو ژانگرون نے رواں برس فروری میں ایک مضمون شائع کیا تھا جس میں انہوں نے شی جن پنگ کی جانب سے فروغ دی گئی دھوکا دہی اور سنسرشپ کی ثقافت کو کوورنا وائرس کے پھیلا کا مورد الزام ٹھہرایا تھا۔بیرون ملک ویب سائٹس پر شائع ہونے والے مضمون میں انہوں نے کہا تھا کہ چین کا ‘قائدانہ نظام خود حکمرانی کے ڈھانچے کو تباہ کر رہا ہے۔انہوں نے مزید لکھا تھا کہ وائرس کے مرکز صوبے ہوبے میں افراتفری نے چین کے نظام میں موجود مسائل کی عکاسی کی۔ سو ژانگرون نے لکھا کہ چین صرف ایک شخص کے زیر قیادت ہے لیکن یہ شخص اندھیرے میں ہے جو ظالمانہ حکمرانی کرتا ہے اور حکمرانی کا کوئی طریقہ نہیں رکھتا۔انہوں نے کہا تھا کہ اگرچہ وہ طاقت کے ساتھ کھیلنے میں مہارت رکھتا ہے جس کی وجہ سے پورے ملک کو مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔ اپنے مضمون میں سو ژانگرون یہ بھی پیش گوئی کی تھی کہ چین میں جاری معاشی سست روی ‘سیاسی و علمی برہمی اور معاشرتی کشمکش’ کے ساتھ ساتھ ‘قومی اعتماد کے خاتم’ کا سبب بنے گی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…