سعودی عرب میں بلڈ پلازما سے کرونا کے 100 مریضوں کا کامیاب علاج

4  جولائی  2020

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ کرونا کی وبا سے متاثرہ ایک سو مریضوں کا بلڈ پلازما سے کامیاب علاج کیا گیا ہے۔وزارت صحت کا کہنا ہے مملکت میں کرونا کے متاثرہ مریضوں کی صحت یابی کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔

صحت یاب ہونے والوں میں ایسے کرونا مریض بھی شامل ہیں جن کا علاج بلڈ پلازما سے کیا گیا۔ سعودی عرب میں کرونا کے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لیے بلاڈ پلازما کا طریقہ کار محقیقین اور ایک سائنسی تحقیقی مرکز کی جانب سے اپنایا گیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں وزارت صحت نے کہاکہ کرونا کا شکار ہونے کے بعد صحت یاب ہونے والے 512 افراد نے اپنے خون کے عطیات دیے ہیں۔ اس سے اس امر کی عکاسی ہوتی ہے کہ شہریوں میں کرونا متاثرین کے علاج اور ان کی بحالی کیمثبت سوچ اور شہریوں کی دلچسپی موجود ہے۔ وزارت صحت کا کہناتھا کہ خون کا پلازما کرونا کے مریضوں کے علاج کے لیے ایک کامیاب ذریعہ ثابت ہو رہا ہے۔ خون کا عطیہ آپریشن تھیٹر اور انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں موجود مریضوں کو دیا جاتا ہے۔وزارت نے صحت نے مزید کہا کہ بلڈ پلازما میں بہت سے اجزا شامل ہیں جو انسانی جسم کو بیماری سے صحت میں بدلنے میں مدد دیتے ہیں۔ ان میں سب سے اہم اینٹی بیکٹیریل اینٹی باڈیز ہیں۔ لہذا برآمد شدہ پلازما جس میں یہ اینٹی باڈیز موجود ہیں ایک بنیادی دفاعی لائن تشکیل دے سکتے ہیں اور مریضوںمیں ان کے استعمال کے اچھے نتائج سامنے آئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…