منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعود ی عرب میں 24گھنٹوں کے دوران کتنے ہزاروں مریض ریکارڈ ، مجموعی تعداد میں بڑا اضافہ 

datetime 3  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس سے لاحق ہونے والے مرض کووِڈ19 میں مبتلا 54 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 3383 نئے کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارتِ صحت کے ایک بیان میں کہاگیاکہ اب مملکت میں کرونا وائرس کے کل کیسوں کی تعداد 197608 ہوگئی ہے۔ ان میں 1752 مریض وفات پاچکے ہیں۔

دارالحکومت الریاض میں سب سے زیادہ کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ ان کی تعداد 397 ہے۔الہفوف میں 277 اور مکہ مکرمہ میں کووِڈ-19 کے 271 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔ باقی کیس مملکت کے دوسرے صوبوں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔وزارت صحت نے کووِڈ19کے مزید 4909 مریضوں کے صحت یاب ہونے کی اطلاع دی ہے۔ان کے بعد سعودی عرب میں اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 137669 ہوگئی ہے۔وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے ایک مرتبہ پھر شہریوں اور مکینوں پر زوردیا کہ وہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی احتیاطی تدابیر کی پاسداری کریں، باہم میل ملاقات میں سماجی فاصلہ اختیار کریں اور ہر وقت ماسک پہن کر رکھیں تاکہ وہ اس مہلک وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔انھوں نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ  اگر لوگ کوئی اجتماع منعقد کرنا چاہتے ہیں اور یہ خواہ کاروباری مقاصد کے لیے کوئی کانفرنس ہے یا ذاتی نوعیت کا کوئی اکٹھ ہے(شادی کی تقریب یا کسی متوفی کی نماز جنازہ ہے اور تعزیت کے اجتماعات ہیں)ان سب مواقع پر تمام افراد کو ہر وقت حفاظتی احتیاطی تدابیر کی پاسداری کرنی چاہیے۔انھوں نے مزید وضاحت کی کہ ایک اجتماع یا اکٹھ میں زیادہ سے زیادہ 50 افراد کو شرکت کی اجازت ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…