بھارت ناکام ، مودی سرکار کی امیدوں پر پانی پھر گیا دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے موقف کا عالمی سطح پر اعتراف

3  جولائی  2020

نیویارک(این این آئی )اقومِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، بھارت کی مذمتی بیان رکوانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے موقف کا عالمی سطح پر اعتراف کیا گیا۔ سلامتی کونسل نے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔اجلاس کے دوران پی ایس ایکس حملے کے شہدا کے لواحقین اور حکومت پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق چین کے مطالبے پر مذمتی بیان میں دہشتگردی میں ملوث عناصر، سہولت کاروں کو قانون کے شکنجے میں لانے پر زور دیا گیا۔دوسری جانب بھارت نے سلامتی کونسل کے مذمتی بیان کو رکوانے کی کوششیں کیں جو ناکام رہیں۔واضح رہے کہ 29 جون کی صبح دہشت گردوں نے پی ایس ایکس کی عمارت پر چار دہشت گردوں نے حملہ کیا جسے پولیس اہلکاروں نے جان پر کھیل کر ناکام بنادیا۔سیکیورٹی اداروں نے اس حملے کو صرف 8 منٹ میں ناکام بناتے ہوئے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔واقعے میں ایک پولیس افسر اور تین نجی سیکیورٹی گارڈ شہید ہوگئے تھے۔حکومت سندھ کی جانب سے شہید اور زخمی پولیس اہکاروں کے ساتھ ساتھ شہید ہونے والے نجی سیکیورٹی گارڈز کے لیے بھی مالی امداد کا اعلان کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…