اسلام آباد(آن لائن)سعودی شاہ سلمان کی طرف سے پاکستانی عوام کیلئے 36ٹن کھجوروں کا تحفہ بھیج بھیجا ہے ۔جاری پریس ریلیز کے مطابق انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر امداد و ریلیف کے ادارے شاہ سلمان ریلیف سنٹر نے دنیا بھر کے ملکوں میں ضرورت مندوں کیلئے 50ٹن کھجوریں تقسیم کرنے کے منصوبے کا اعلان کردیا ہے۔ شاہ سلمان ریلیف سنٹر نے چار براعظموں کے 47سے زائد ممالک کو انسانی ہمدردی اور ترقیاتی بنیادوںپر امداد فراہم کی ہے۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ
ان ممالک میں بین الاقوامی علاقائی ومقامی شراکت دار ہمارے پروگراموں اور اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہیں،ہم نے دنیا بھر میں لاکھوں ضرورت مندوں کو امداد پہنچائی ہے۔شاہ سلمان ریلیف سنٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد محمد العثمانی نے منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس بپی کو پاکستان کیلئے 36ٹن کھجوریں حوالے کی ہیں،جو کہ کشمور (سندھ)، بلوچستان میں ڈیرہ بگٹی اور وزیرستان وانا میں ضرورت مند لوگوں میں تقسیم کی جائیں گی۔