جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

چین نے دنیا کے طویل ترین اور آسمان کو چھونے والے بریج کو ٹریفک کیلئے کھول دیا، خوبصورت تعمیراتی شاہکار کے بارے میں جانئے

datetime 1  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین اپنے کروڑوں افراد کو اپنے دیگر بڑے شہروں میں منتقل کرنے کا خواہش مند ہے، اسی وجہ سے چین میں بہت سے میگا پراجیکٹس پر کام ہو رہا ہے، اسی طرح کا ایک پراجیکٹ دریائے یانگتیز پر بنایا گیا طویل اور دیو قامت پل ہے۔ چین نے دنیا کے طویل روڈ ریل کیبل پر لٹکتے پُل کی تعمیر مکمل کر لی ہے۔اس برج کو شنگھائی سوژوو نانتونگ کا نام دیا گیا ہے جو دریائے یانگتیز پر پھیلا ہوا ہے۔

یہ پُل 11 ہزار 72 میٹر طویل ہے اور یہ دنیا کا پہلا برج ہے جس میں روڈ ریل کیبل ایک ہزار میٹر سے زیادہ رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔پراجیکٹ کنٹریکٹر ننگ چاؤشین کا کہنا ہے کہ اس کے 2 کیبل ٹاور اس پل کے اہم ترین سٹرکچر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جتنا پل طویل ہوگا،اتنا ہی کیبل ٹاور اونچا ہونا ضروری ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ دنیا کے مصروف ترین دریائی راستوں میں سے ایک ہے اور پل کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اس کی زندگی طویل ہو۔چاؤشین نے اس کی خصوصیات بتاتے ہوئے کہا کہ اس پل کی تعمیر میں اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ وہ شدید ترین سیلاب کا سامنا کرسکے، ان کے مطابق یہ پُل 8 شدت کے زلزلہ کا سامنا بھی کر سکتا ہے اور ایک لاکھ ٹن وزنی بحری جہاز کی ٹکر بھی سہنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔پل کی تعمیر کے لیے 73 ہزار کیوبک میٹر کنکریٹ اور 11 ہزار ٹن سٹیل بار ہر ٹاور کے لیے استعمال کی گئی ہے اور ہر ٹاور کی بلندی 110 منزلہ عمارت کے برابررکھی گئی ہے۔  چین اپنے کروڑوں افراد کو اپنے دیگر بڑے شہروں میں منتقل کرنے کا خواہش مند ہے، اسی وجہ سے چین میں بہت سے میگا پراجیکٹس پر کام ہو رہا ہے، اسی طرح کا ایک پراجیکٹ دریائے یانگتیز پر بنایا گیا طویل اور دیو قامت پل ہے۔ چین نے دنیا کے طویل روڈ ریل کیبل پر لٹکتے پُل کی تعمیر مکمل کر لی ہے۔اس برج کو شنگھائی سوژوو نانتونگ کا نام دیا گیا ہے جو دریائے یانگتیز پر پھیلا ہوا ہے۔ یہ پُل 11 ہزار 72 میٹر طویل ہے اور یہ دنیا کا پہلا برج ہے جس میں روڈ ریل کیبل ایک ہزار میٹر سے زیادہ رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…