اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)دسمبر2019 میں چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا کرونا وائرس اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میںلے چکاہے ۔عالمی وباء سے دنیا بھر میں متاثرہ ہونے والے مریضوں کی تعداد 1کروڑ چھ لاکھ بیاسی ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 5لاکھ سولہ ہزار سے زائد اور کرونا وائرس سے صحت یاب ہونیوالے مریضوں کی تعداد 58لاکھ اور پچاس ہزار ہو گئی ہے ۔
کرونا وائرس سے لوگوں میں خوف کی صورتحال یہ ہےکہ اگر ان کے اردگرد کوئی چھینک یا کھانس دے تو لوگ ڈر کے مارے پیلے ہو جاتے ہیں ۔ جبکہ بعض ایسے کیسز بھی سامنے آئے کہ چھنکنے اور کھانس والے شخص کو لوگوں سے مار بھی کھانی پڑی ہے ۔جس کی بے شمار مثالیں بھارت میں سامنے آئیں ہیں ۔کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے دنیا بھر کے سائنسدانوں ویکسین کی تیاری میں دن رات ایک کر رہے ہیں ۔ کرونا وائرس کی موجود صورتحال میں دنیا میں کچھ ایسے ممالک بھی جو خوش قسمت ہیں جن میں ابھی تک کرونا وائرس کا ایک کیس بھی رپورٹ نہیں ہوا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان خوش قسمت ممالک جہاں کرونا وائرس کاکوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے وہ یہ ہیں ۔ کیریباتی، جزائر مارشل، مائکرونیشیا، نورو، شمالی کوریا، پلاؤ، ساموا، جزائر سلیمان، ٹونگا، ترکمانستان، ٹوالوم وانواتو۔ یہ دنیا کے وہ خوش قسمت ممالک ہیں جہاں کرونا وائرس کا کوئی کیسز رپورٹ نہیں ہوا۔ دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 5 لاکھ 16 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 6 لاکھ 82 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 58 لاکھ 50 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 57 ہزار 788 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔امریکہ میں کورونا سے مزید 243 افراد جاں بحق ہو گئے
جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں 27 لاکھ 46 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔برازیل امریکہ کے بعد 14 لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں کورونا سے مزید 542 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد 60 ہزار 1 سو سے زائد ہو گئی ہے جبکہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 26 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
روس میں کورونا سے مزید 154 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد 9 ہزار 5 سو سے تجاوز کر گئی۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 54 ہزار سے بڑھ گئی۔بھارت میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹے میں 506 افراد کی ہلاکت ہوئی جس کے بعد ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 17 ہزار 8 سو سے بڑھ گئی ہے، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 3 ہزار سے زیادہ ہو گئی۔برطانیہ میں کورونا سے
اموات کی تعداد 43 ہزار 9 سو سے بڑھ گئی جبکہ 3 لاکھ 13 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار سات سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دو لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔
اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار تین سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 96 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔پیرو میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہزار چھ سو سے تجاوز کر گئی جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 85 ہزار سے زائد ہے۔