جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

مودی حکومت کا چہرہ بے نقاب کشمیری عوام گزشتہ 10 ماہ سے تمام بنیادی انسانی حقوق کے بغیر زندگی گزارنے پر مجبور

datetime 28  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(این این آئی) مقبوضہ کشمیر میں لوگ گزشتہ 10 ماہ سے تمام بنیادی انسانی حقوق کے بغیر کرفیو جیسی صورتحال میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اگست میں کشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کرنے کے بعدبھارت کی طرف سے مسلط کردہ فوجی لاک ڈاؤن کے دوران قتل وغارت، گرفتاریاں ،

نظربندیاں اوربے حرمتی ایک معمول بن چکے ہیں۔ رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کے بارے میں ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ کے انکشافات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کشمیری نوجوان فاشسٹ مودی حکومت کا اصل نشانہ ہیں۔ ہزاروں نوجوانوں کو غیر قانونی طور پر بھارتی جیلوں میں نظربند کیا گیا ہے۔ کشمیری خواتین بھارتی فوجیوں کی طرف سے بے حرمتی کی سب سے زیادہ شکار ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ دنیا کو صرف کورونا وائرس کا سامنا ہے لیکن کشمیریوں کو مہلک وائرس کے علاوہ مودی وائرس کا بھی سامناہے جو نہ صرف زندگیاں لے رہا ہے بلکہ لاکھوں مالیت کی جائیدادیں بھی تباہ کررہا ہے۔ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں صحافت بھی جرم بن گئی ہے کیونکہ سچ کی خبر دینے پر صحافیوں کو ہراساں کیا جارہاہے۔بھارتی فوجیوں نے بی بی سی اور الجزیرہ جیسے بین الاقوامی میڈیا سے وابستہ صحافیوں کو بھی ہراساں کیا ہے۔ بھارت مسلم اکثریت والی ریاست جموں وکشمیر کو ہندو اکثریتی علاقے میں تبدیل کرنے کے لئے علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا چاہتا ہے اور مودی حکومت نے اس کے لیے زیادہ سے زیادہ غیر کشمیریوں کو متنازعہ علاقے کی شہریت دینے کے لئے نیا ڈومیسائل قانون لایا ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…