جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

چین کے لئے جاسوسی، آسٹریلیا کے رکن پارلیمنٹ کے دفتر پر چھاپہ، آسٹریلوی وزیراعظم نے اہم اعلان کر دیا

datetime 27  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینبرا (این این آئی)آسٹریلیا کی اپوزیشن جماعت کے ایک رکن کے خلاف نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے مبینہ طور پر چین سے تعلقات کی تحقیقات شروع کردیں جس کے باعث انہیں پارٹی سے معطل کرنے کا اعلان کردیا گیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکام کی جانب سے نیو ساتھ ویلز سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ شوکت موسلمین کے دفتر پر چھاپہ مارا گیا۔پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کا کہنا تھا کہ

یہ پہلے سے جاری تحقیقات کا حصہ ہے لیکن انہوں نے اس حوالے سے کوئی تفصیل نہیں بتائی۔آسٹریلیا کی لیبر پارٹی کی رہنما جوڈی مک کا کہنا تھا کہ میڈیا سے خبریں ملی ہیں کہ شوکت موسلمین کے دفتر پر چین کی حکومت کی ممکنہ مداخلت سے متعلق الزامات پر چھاپہ مارا گیا جو انتہائی تشویش ناک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان تحقیقات کو اپنا راستہ بنانے کی ضرورت ہے اور وہ ہمارے ساتھ نہیں بیٹھیں گے۔آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے کہا کہ میں تحقیقات کی تفصیلات نہیں بتا سکتا لیکن یہ کچھ عرصے سے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس بات پر پرعزم ہے کہ آسٹریلیا کے معاملات میں کسی کو بھی مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اسکاٹ موریسن نے کہا کہ ہم اس پر قائم رہیں گے اور کارروائی کریں گے، جس کا ایک مظہر آج دیکھا گیا۔انٹیلی جنس ایجنسی نے زیادہ تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ یہ سرگرمی معاشرے کے لیے مخصوص خطرے سے متعلق نہیں ہے۔  حکام کی جانب سے نیو ساتھ ویلز سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ شوکت موسلمین کے دفتر پر چھاپہ مارا گیا۔پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کا کہنا تھا کہ یہ پہلے سے جاری تحقیقات کا حصہ ہے لیکن انہوں نے اس حوالے سے کوئی تفصیل نہیں بتائی۔آسٹریلیا کی لیبر پارٹی کی رہنما جوڈی مک کا کہنا تھا کہ میڈیا سے خبریں ملی ہیں کہ شوکت موسلمین کے دفتر پر چین کی حکومت کی ممکنہ مداخلت سے متعلق الزامات پر چھاپہ مارا گیا جو انتہائی تشویش ناک ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…