جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

اسرائیلی زندانوں میں قید95فیصدفلسطینیوں کو اذیتیں دئیے جانے کا انکشاف

datetime 27  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

النقب (این این آئی)فلسطین میں انسانی حقوق اور جیلوں میں قید افراد کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ صہیونی عقوبت خانوں میں قید کیے گئے 95 فی صد فلسطینیوں کو جسمانی، ذہنی اور نفسیاتی اذیتی دی جاتی ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق کلب برائے اسیران کی طرف سے تشدد کا شکار افراد کے لیے مقرر کردہ 26 جون کوعالمی دن کے موقع پر جاری ایک رپورٹ میں بتایا کہ اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینیوں کو نہ صرف گرفتاری کے اور تفتیش کے دوران اذیتیوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے بلکہ ان سے اعتراف جرم کرانے لیے ان پر تشدد اور جسمانی ایذا رسانی کے بدترین ہتھکنڈے استعمال کیے جاتے ہیں۔ تشدد کا یہ ظالمانہ سلسلہ تفتیش ختم ہونے کے بعد جیلوں میں ڈالے جانے اور قید کے دوران بھی جاری رہتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ قیدیوں کو جیلوں میں کال کوٹھڑیوں میں تنہائی میں قید کرنا، بنیادی طبی سہولیات سے محروم کرنا، قیدیوں پر ٹوٹ پڑنا، ایک ڈھانچہ نما گاڑی میں قیدیوں کی ایک سے دوسری جیل میں اذیت کے ساتھ منتقلی اور بیمار قیدیوں کو حالات کے رحم وکرم پر چھوڑنا اور انہیں سسک سسک کر مرنے پرمجبور کرنا بھی قیدیوں پر تشدد کے حربوں میں شامل ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…