بدھ‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2025 

گرمی کا توڑ دبئی دنیا کی پہلی گلی تعمیر کریگا جہاں سارا سال بارش ہوگی،کتنے درجہ حرارت پر بارش خود بخود شروع ہو جائیگی؟حیرت انگیز پراجیکٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 26  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)دبئی اپنی گرمی، ریت اور سمندروں کی وجہ سے بیحد مقبول ہے، اکثر دبئی میں درجہ حرارت ناقابل برداشت حد تک بڑھ جاتا ہے، جس کے باعث گھروں سے باہر نکلنا کافی مشکل ہوجاتا ہے، ایسے میں شہر کی آب و ہوا میں توازن پیدا کرنے کے لیے ایک ایسی گلی بنانے کا اعلان کیا گیا ہے جہاں سارا سال بارش ہوگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی کے پوش علاقے دا ہارٹ آف یورپ میں یہ گلی قائم کی جائے گی،

جو کہ دبئی میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے شروع کیے جانے والے منصوبے کا حصہ ہے۔دا ہارٹ آف یورپ کا پروجیکٹ دبئی کے ساحل سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر دا ورلڈ آئی لینڈزنام کی جزیرہ نما جگہ میں ہوگا۔ یہ گلی ایک کلومیٹر لمبی ہوگی اور اس میں یورپی طرز پر ریسٹورنٹ اور دیگر دکانیں ہوں گی، جہاں چلتے ہوئے لوگوں پر ہلکی ہلکی بارش ہوتی رہے گی۔ریننگ اسٹریٹ نامی گلی میں اس وقت بارش ہوگی جب درجہ حرارت 27 ڈگری سے تجاوز کرے گا۔اس پروجیکٹ پر کام کرنے والے کلائن ڈینسٹ گروپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ریننگ سٹریٹ سالوں کی تحقیق اور تجربے کے بعد بنائی جا رہی ہے جو کہ توقع ہے کہ اس سال کے آخر تک مکمل ہو جائے گی۔ اس طرح کا پروجیکٹ اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ نہیں ہے بلکہ یہ آسٹرین آرکیٹیکٹ کی میلو سیتے کے کام سے متاثر ہو کر شروع کیا جا رہا ہے۔ وہ ایسے شہروں کا تصور عمل میں لا چکے ہیں جہاں ٹیکنالوجی کے ذریعے ا?ب و ہوا پر قابو پایا جا سکتا ہے۔کلائن ڈینسٹ گروپ کے مطابق جیسے ہی درجہ حرارت 27 ڈگری سے تجاوز کرے گا، گلی میں موجود عمارتوں میں سے چھپے ہوئے پائپز کے ذریعے بارش کی صورت میں ٹھنڈا پانی برسنے لگے گی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…