پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

برتھ ڈے پارٹی، ایک ہی خاندان کے 18 افراد کرونا کا شکار

datetime 26  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکساس(این این آئی)امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے کیرولٹن علاقے میں ایک ہی خاندان کے 18 افراد میں کووڈ19 کا ٹیسٹ اس وقت مثبت آ گیا جب ایک سرپرائز برتھ ڈے پارٹی میں ایک رشتہ دار نے انجانے میں سب کو مرض سے متاثر کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق متاثرہ شخص ایک نوجوان تھا جو سمجھ رہا تھا کہ اس کی کھانسی اس کے تعمیرات کے کام کی وجہ سے ہے۔

اس کا پارٹی میں سات افراد سے رابطہ تھا۔ان سات افراد نے باقی 10 مزید افراد میں یہ بیماری پھیلا دی، جن میں دو چھوٹے بچے بھی شامل ہیں۔ اس وقت وائرس کی وجہ سے خاندان کے تین افراد ہسپتال میں ہیں، جن میں دو دادا دادی ہیں جبکہ ایک خاتون ہیں جنھیں چھاتیوں کا سرطان ہے۔ران باربوسا، جن کے بھتیجے پہلے متاثرہ فرد تھے، نے کہا کہ انھوں نے اور ان کی بیوی نے کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے پارٹی میں شرکت نہیں کی تھی۔انھوں نے کینز5 کو بتایا کہ ہمیں پتہ تھا کہ یہ ہونا ہی ہے۔ جس وقت یہ سب ہو رہا تھا، ہم اس دوران خوفزدہ تھے۔ٹیکساس کی پابندیاں نرم کرنے کی نئی ہدایات کے مطابق اس خاندان کو پارٹی کی اجازت تھی۔ ریاست میں گذشتہ دو دن لگاتار 5 ہزار سے زائد کووڈ19 کے متاثرین کے بعد گورنر نے دوبارہ کھولنے کے منصوبے کو ایک مرتبہ پھر روک دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…