جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

امریکہ میں کورونا وائرس متاثرین کی ٹھیک تعداد2 کروڑ ہو نے کا خدشہ

datetime 26  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ میں وزارت صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد کم از کم دو کروڑ تک ہو سکتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی)نے کہاکہ اس وائرس سے متاثرہ شہریوں کی اس وقت کل تعداد معلوم تعداد سے دس گنا زیادہ ہونے کے امکانات ہیں۔یہ اندازہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے

جب امریکہ کی آبادی کے لحاظ سے بڑی ریاست ٹیکساس نے متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافے اور ہسپتالوں میں مریضوں کے رش کی وجہ سے کاروبار زندگی بحال کرنے کا مرحلہ روک دیا ہے۔اعدادوشمار کے مطابق اس وقت تک امریکہ میں اس وائرس سے 24 لاکھ لوگ متاثر ہو چکے ہیں۔حالیہ دنوں میں کچھ جنوبی اور مغرب ریاستوں میں متاثرین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔واشنگٹن یونیورسٹی کی پیش گوئی کے مطابق اکتوبر تک اس وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد دولاکھ ہو سکتی ہے۔ یونیورسٹی کا کہنا تھا کہ اگر 95 فیصد امریکی شہری ماسک پہنے رکھتے ہیں تو ایسی صورت میں یہ ہلاکتیں کم ہو کر ایک لاکھ 46ہزارہو سکتی ہیں۔سی ڈی سی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رابرٹ ریڈ فیلڈ نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمارا اس وقت سب سے بہتر اندازہ یہ ہے کہ کورونا وائرس کے ایک مریض کی تصدیق کا مطلب یہ ہے کہ دس مزید افراد بھی اس وائرس سے متاثرہ ہیں۔ان کے مطابق اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ایسے افراد جن میں اس وائرس کی علامات ظاہر نہ ہوئی ہوں ان کے حوالے سے ٹیسٹنگ کا مرحلہ روک گیا گیا ہے۔ اب صرف ایسے لوگوں کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں، جن میں اس وائرس کی علامات پائی جاتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے متاثرین کی تعداد معلوم کرنے کے لیے یہی طریقہ جس سے ہم نے دس فیصد زیادہ کا اندازہ لگایا ہے ہم نے مارچ، اپریل اور مئی کے مہینوں میں اختیار کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…