جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

کورونا وبا کی آڑ میں جمہوریت کو نقصان پہنچایا جارہا ہے عالمی سماجی تنظیم کا انکشاف،کھلے خط میں خبردار کردیا گیا

datetime 25  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسٹاک ہوم(این این آئی ) انسٹی ٹیوٹ فار ڈیموکریسی اینڈ الیکٹورل اسسٹنس(آئیڈیا)نے 500 مشہور سیاسی و سماجی شخصیات کے دستخطوں سے ایک کھلا خط جاری کیا ہے جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ کئی ممالک میں کورونا وبا کی آڑ میں جمہوریت کو نقصان پہنچایا جارہا ہے اور انسانی حقوق پامال کیے جارہے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسٹاک ہوم، سویڈن میں واقع آئیڈیا سے جاری ہونے والے اس کھلے خط پر مختلف ممالک کے سابق صدور، سابق وزرائے اعظم، ماہرینِ قانون، دانشوروں اور نوبل انعام یافتگان سمیت تقریبا 500 شخصیات کے دستخط ہیں۔اس خط میں کہا گیا ہے کہ آمرانہ طرزِ حکمرانی والے ممالک کے علاوہ جمہوری نظامِ حکومت کے حامل کئی ملکوں میں بھی کورونا وائرس کو بنیاد بناتے ہوئے انسانی حقوق کی پامالی اور جمہوریت کے منافی اقدامات کا سلسلہ بڑھتا جارہا ہے۔علاوہ ازیں، کئی ملکوں میں حکومتوں نے اپنے سیاسی مخالفین کو خاموش کرنے کیلیے بھی کورونا وبا کی آڑ میں اظہارِ رائے پر پابندی اور خفیہ نگرانی جیسے اقدامات تک کیے ہیں۔خط میں اس امر پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ جمہوری طور پر منتخب ہونے والی بعض حکومتیں بھی کورونا وبا سے نمٹنے کیلیے ہنگامی حالات کا نام لے کر اپنے خصوصی اختیارات کا غیر ضروری اور ناجائز استعمال کررہی ہیں جن کے تحت کرفیو اور بھاری جرمانوں کے علاوہ سنسرشپ کے ذریعے نہ صرف میڈیا بلکہ اختلافِ رائے رکھنے والوں کو بھی خاموش بھی کیا جارہا ہے۔مزید یہ کہ اسی خط میں اقوامِ عالم کی توجہ اس جانب بھی مبذول کروائی گئی ہے کہ کئی ملکوں میں کورونا وبا سے نمٹنے کے نام پر انتظامیہ کے اختیارات میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے جس سے ان ملکوں میں مزید بے چینی پھیل رہی ہے۔کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک دنیا بھر میں 66 انتخابات ملتوی کیے جاچکے ہیں جن میں 22 قومی سطح کے انتخابات بھی شامل ہیں۔ مزید برآں، جن 50 ممالک میں میڈیا پر کسی نہ کسی شکل میں پابندیاں عائد کی گئی ہیں، ان میں سے 21 جمہوری ممالک ہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…