ہفتہ‬‮ ، 26 ستمبر‬‮ 2026 

دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک کروڑ کے قریب پہنچ گئی، ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 25  جون‬‮  2020 |

واشنگٹن( آن لائن)دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ کے قریب پہنچ گئی جبکہ 4 لاکھ84 ہزار سے افراد جاں بحق ہوگئے ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وباء سے متاثرہ افراد کی تعداد 95 لاکھ 26 ہزار سے زائد ہو گئی ہے ،کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 51 لاکھ 75 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 58 ہزار 421 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکہ میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 24 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں 24 لاکھ 62 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔برازیل امریکہ کے بعد 11 لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں کورونا سے اموات کی تعداد 53 ہزار 8 سو سے زائد ہو گئی ہے جبکہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 92 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ روس میں کورونا سے اموات کی تعداد 8 ہزار 5 سو سے تجاوز کر گئی۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 6 ہزار سے بڑھ گئی۔بھارت میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 14 ہزار 9 سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 72 ہزار سے زیادہ ہو گئی۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 43 ہزار سے بڑھ گئی جبکہ 3 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو کردیا گیا ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار 6 سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دو لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ سپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار تین سو سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 93 ہزارسے تجاوز کرگئی ہے۔پیرو میں میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار چار سو سے تجاوز کر گئی جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 64 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…