جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

پاکستانی مسافروں کیلئے فلائٹ آپریشن کیوں معطل کیا؟ اماراتی حکومت کے ترجمان نے وضاحت پیش کردی

datetime 25  جون‬‮  2020 |

ابوظہبی(این این آئی )پاکستا ن میں فلائٹ آپریشن بند کرنے کی وضاحت کرتے ہوئے اماراتی حکومت کے ترجمان نے کہاہے کہ پاکستانی مسافروں میں کورونا کی تشخیص پر امارات نے خدمات معطل کرنے کا اعلان کیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں ایئرلائن کے ایک ترجمان نے کہا کہ ہماری پروازوں سے سفر کرنے والے مسافروں کے ہانگ کانگ میں کووِڈ 19 ٹیسٹ مثبت آنے کے اعلان کے پیشِ نظر امارات نے پاکستان سے اپنی سفری خدمات عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم متعدد حکام کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں اور پاکستان سے اپنی سروسز دوبارہ شروع کرنے سے قبل تمام فریقین کو مطمئن کرنے ے لیے نظر ثانی اور ضرورت پڑنے پر اضافی اقدامات کریں گے۔ایئرلائن کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امارات کی اولین ترجیح اپنے عملے، صارفین اور لوگوں کا تحفظ ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایئرلائن نے صارف کے سفر میں زمین اور فضا میں ہر قدم پر اقدامات کا ایک جامع سلسلہ نافذ کر رکھا ہے تا کہ انفیکشن پھیلنے کے خطرے کو کم سے کم کیا جائے۔بیان میں کہا گیا کہ ہم پاکستان میں اپنے صارفین کو خدمات فراہم کرنے کے وعدے پر قائم ہیں اور اپنی خدمات کو جلد از جل بحال کرنے کے محنت کررہے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اس دوران امارات شیڈول کے مطابق بیرونِ ملک پھنسے افراد کو پاکستان میں لانے والی پروازیں جاری رکھے گی اور پاکستان، یو اے ای اور عالمی نیٹ ورک کے درمیان اشیا کے نقل و حرکت اور تجارت کے لیے کارگو سروز فراہم کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…