ریاض( آن لائن) سعودی عرب نے رواں برس 65 سال سے زائد عمر کے افراد پر فریضہ حج پر پابندی عائد کر دی ہے ۔سعودی مذہبی امور کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت نے عازمین حج کے لئے صحت کابہترین منصوبہ اورسخت طریقہ کارتیار کرلیا ہے ، حاجیوں کو خصوصی حج ٹریننگ دی جائے گی ، مکہ میں داخلے سے پہلے کورونا سمیت مکمل طورپرمیڈیکل چیک اپ لازم ہوگا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سعودی وزارت حج اور وزارت صحت کے مشترکا طور پر تیار کردہ تدابیر کے مطابق تمام عازمین، رضاکاروں کے ٹیسٹ حج سے پہلے کیے جائیں گے جبکہ عازمین حج کی صحت کی روزمرہ کی بنیاد پر دیکھ بھال کی جائے گی۔ رواں برس صرف 10 ہزار افراد سے کم حج کی سعادت حاصل کریں گے ، حج مکمل ہونے کے بعد تمام عازمین حج کو قرنطینہ میں جانا ہوگا۔