پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

امریکی صدر نے چینی ہم منصب سے آئندہ انتخاب جیتنے کے لیے مدد مانگی، ٹرمپ کو برطانیہ کے بارے کیا معلوم نہیں تھا؟ دھماکہ خیز انکشاف

datetime 24  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ٹرمپ کی مخالفت کے باوجود سابق مشیر جان بولٹن کی کتاب مارکیٹ میں آ گئی ہے جس میں امریکی صدر سے متعلق منفی تاثرات قلمبند کئے گئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے کتاب روکنے کے لیے دائر کی گئی درخواست مسترد ہونے کے بعد سابق مشیر کی کتاب دی روم ویئر اٹ ہیپنڈ مارکیٹ میں آ گئی،

نیو یارک کے بک اسٹور کتاب کے پہلے ایڈیشن سے بھر گئے۔سابق مشیر نے کتاب میں لکھا کہ امریکی صدر نے چینی ہم منصب سے آئندہ انتخاب جیتنے کے لیے مدد مانگی۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ وائٹ ہاس اہلکار صدر ٹرمپ کا مذاق اڑاتے ہیں، یہاں تک کہ وزیرِ خارجہ پومپیو جو ٹرمپ کے انتہائی وفادار ساتھی شمار ہوتے ہیں نے ایک نوٹ لکھا تھا جس میں ٹرمپ کے متعلق کہا کہ وہ گندگی سے بھرے ہوئے ہیں۔کتاب میں صدر ٹرمپ سے متعلق یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی صدر کو یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ برطانیہ جوہری طاقت ہے یا نہیں، ان کے لیے یہ ایک نئی خبر تھی کہ برطانیہ بھی جوہری ممالک کے کلب کا رکن ہے۔ جان بولٹن کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ وینزویلا میں فوجی مداخلت چاہتے تھے اور انتہائی پرجوش تھے کہ وینزویلا میں امریکی فوج کی موجودگی بہت مزیدار ہو گی۔ امریکی صدر ٹرمپ کی مخالفت کے باوجود سابق مشیر جان بولٹن کی کتاب مارکیٹ میں آ گئی ہے جس میں امریکی صدر سے متعلق منفی تاثرات قلمبند کئے گئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے کتاب روکنے کے لیے دائر کی گئی درخواست مسترد ہونے کے بعد سابق مشیر کی کتاب دی روم ویئر اٹ ہیپنڈ مارکیٹ میں آ گئی، نیو یارک کے بک اسٹور کتاب کے پہلے ایڈیشن سے بھر گئے۔سابق مشیر نے کتاب میں لکھا کہ امریکی صدر نے چینی ہم منصب سے آئندہ انتخاب جیتنے کے لیے مدد مانگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…