جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی فوجیوں کی چینی فوج کے ہاتھوں پٹائی کی نئی ویڈیو سامنے آگئی،بھارتی اہلکار بھاگتے ہوئے کیا پکار رہے تھے؟

datetime 24  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)وادی گلوان میں بھارتی فوج کی ہزیمت کا زخم بھرنے سے پہلے سرحدی علاقے میں چینی فوج کے ہاتھوں پٹائی کی نئی ویڈیو سامنے آگئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں چینی اہل کاروں کو بھارتی فوجیوں کی درگت بناتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ بھارتی اہلکار واپس جاؤ، واپس جاؤ چیختے چلاتے رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ویڈیو گلوان کی نہیں بلکہ ممکنہ طور پر تبتی علاقے پینگونگ لیک کی ہے اور پٹنے والے اہلکار انڈو تبت سرحدی پولیس اور بھارتی فوجی ہیں۔دو روز قبل بھارتی اور چینی فوج کے مذاکرات کا

دوسرا راؤنڈ ہوا تو پینگونگ سے چینی فوج کی واپس کا معاملہ بھی اٹھایا گیا۔ اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے مودی سرکار پر پھر طنز کے تیر برساتے ہوئے کہا کہ چین نے ہماری زمین لے لی اور بھارت واپسی کیلئے مذاکرات کررہاہے، چین کہتا ہے یہ بھارت کی زمین نہیں اور مودی سرعام چینی دعوے کی تائید کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی بھارتی فوج کے بجائے چین کی حمایت کیوں کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ نریندر مودی نے آل پارٹیز کانفرنس میں کہا تھا کہ نہ چین ہمارے علاقے میں گھسا نہ کسی زمین پر قبضہ ہوا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…