بدھ‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2025 

کورونا ٹیسٹ مثبت کیوں آیا؟ شوہر نے کورونا سے متاثرہ بیوی کو پانچویں منزل سے نیچے پھینک دیا

datetime 24  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) لاکھوں افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں، جس کسی گھر کا فرد کورونا کا شکار ہوتا ہے تو دیگر افراد اس کی صحت کے لئے جو بھی ان سے بن سکتا ہے وہ کرتے ہیں اور خصوصاً دعاؤں کا عمل بھی کیا جاتا ہے لیکن مصر میں ایک عجیب و غریب واقعہ سامنے آیا ہے جس میں بیوی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خاوند نے اسے پانچویں منزل سے نیچے دھکا دے دیا۔ اس افسوسناک واقعہ پر

مصری عوام کے دل دکھے ہیں، رپورٹ کے مطابق جب شوہر کو پتہ چلا کہ اس کی بیوی کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہے تو اس شخص نے اپنی بیوی سے ہمدردی جتانے کی بجائے اس سے لڑائی کرنا شروع کر دی کہ کورونا کیوں ہوا، ان دونوں کی تکرار اتنی بڑھ گئی کہ شوہر نے اپنی کورونا سے متاثرہ بیوی کو پانچویں منزل پر واقع فلیٹ کی کھڑکی سے باہر پھینک دیا۔ مصری خاتون شدید زخمی ہو گئی۔ فوری طور پر اسے ہسپتال پہنچایا گیا، بتایا جاتا ہے کہ خاتون کی ریڑھ کی ہڈی جگہ جگہ سے ٹوٹ چکی ہے اور اس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ مصری پولیس خاتون سے تمام تحقیق کے بعد اس کے شوہر کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے سامنے شوہر نے بتایا کہ ان کے درمیان پہلے ہی ازدواجی اختلافات تھے لیکن جب اس کو پتہ چلا کہ بیوی کورونا کا شکار ہو گئی ہے تو اسے شدید غصہ آیا کہ شاید اس کی وجہ سے وہ بھی کورونا کا شکار ہو گیا ہو گا۔ ملزم شوہر نے اعتراف کیا کہ اس بحث کے دوران ان کا جھگڑے اتنا طول پکڑ گیا کہ اس دوران وہ اپنے اوسان خطا کر بیٹھا اور اسی وجہ سے اس نے اپنی بیوی کو کھڑکی سے نیچے دھکا دے دیا جو پانچویں منزل سے گر کر شدید زخمی ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق اپنی بیوی کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی اس بے حس شوہر نے متعلقہ اداروں کو نہیں دی بلکہ ہمسایوں نے گراؤنڈ فلور پر مصری خاتون کو زخمی حالت میں بے ہوش دیکھا تو اس کو فوراً ہسپتال منتقل کرایا، اس خاتون کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…