جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

کرونا وائرس کی شدت کب تک برقرار رہے گی؟ انگلینڈ کے چیف میڈیکل آفیسر نے بڑے خدشے کا اظہار کردیا

datetime 24  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آن لا ئن ) انگلینڈ کے چیف میڈیکل آفیسر کرس وائٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ کرونا وائرس کی شدت کم سے کم 2021 کے موسم بہار تک برقرار رہے گی اور وبا اپنے عروج پر ہوگی۔برطانیہ میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا اقدام خطرے سے خالی نہیں ہے، لاک ڈاؤن میں نرمی سے لوگوں کو یہ تاثر ملے گا کہ وہ معمول کی زندگی میں واپس آ سکتے ہیں تو وائرس کا پھیلاؤ بڑے پیمانے پر دوبارہ ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے اموات کی شرح خوفناک حد تک بڑھ سکتی ہے۔

۔چیف میڈیکل آفیسر نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے نرمی کے اعلان اور سماجی فاصلے ایک میٹر کی دوری کا عوام خیال نہیں رکھ سکیں گے اور اگر ان بنیادی باتوں کا خیال نہیں رکھا گیا تو وبا تیزی سے پھیلے گی۔اْن کا مزید کہنا تھا کہ کرونا کی روک تھام اْسی صورت ممکن ہے اگر عوام منہ کو ڈھانپ کر گھروں سے نکلیں، ایک دوسرے سے زیادہ میل ملاپ سے گریز کریں اور اگر ایسا نہ ہوا تو نرمی کے نتائج بہت سنگین ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…