بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

سعودی عرب میں موجود افراد میں سے بھی 1000 سے 10 ہزار افراد ہی حج کا فریضہ ادا کر سکیں گے، مناسک حج کی ادائیگی کے بعد آئسولیشن میں بھی رہنا ہوگا،سعودی حکومت کے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر کچھ مزید فیصلے

datetime 24  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (آن لا ئن) سعودی حکومت نے اس سال حج کو محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کے تحت ایک ہزار سے 10 ہزار عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔کورونا کے باعث پہلے ہی طے کیا جا چکا ہے کہ رواں سال بیرون ملک سے عازمین حج سعودی عرب نہیں آسکیں گے تاہم اب سعودی حکومت نے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر کچھ مزید فیصلے کیے ہیں۔

سعودی حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ سعودی عرب میں موجود افراد میں سے بھی 1000 سے 10 ہزار افراد ہی حج کا فریضہ ادا کر سکیں گے جب کہ عازمین کو مناسک حج کی ادائیگی کے بعد گھروں میں آئسولیشن میں بھی رہنا ہوگا۔سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر صالح اور وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ محدود تعداد میں حج پر جانے والے عازمین کا بھی حج سے پہلے مکمل طبی معائنہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ 65 سال سے زائد عمر کے ہوں گے وہ حج نہیں کر سکیں گے جب کہ اس کے علاوہ مستقل بیماریوں سے محفوظ افراد ہی حج کر سکیں گے۔ حجاج کی تعداد کے بارے میں ڈاکٹر صالح کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ یہ تعداد 1000 سے 10 ہزار تک ہو تاہم اس کا جائزہ لیا جاتا رہے گا۔انہوں نے بتایا کہ مختلف ملکوں کے سفارتی مشن سے رابطہ کرکے ٹھوس حکمت عملی طے کی جائے گی جب کہ بیرون ملک سے کسی بھی عازمین حج کو سعودی عرب آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام عازمین حج کو مناسک حج کے بعد بھی ایک مخصوص مدت تک گھروں میں الگ تھلگ رہنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…