اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہمسایہ ملک نیپال نے بھارت کے 3علاقوں کو نقشے میں شامل کرنے کے بعد ’’بہار‘‘ پر بھی اپنی ملکیت کا دعویٰ کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق نیپال نے بہار میں اراضی کا دعویٰ کرتے ہوئے بھارتیوں کو پشتہ بندی کے کام سے روک دیا ہے۔نیپالی پارلیمان کے ایوان بالا کی جانب سے بھارتی علاقوں کو ملک میں شامل کرنے کے لیے ایک نئے سیاسی نقشہ کی
توثیق کے بمشکل چار دن بعد میں نیپال نے ایک بار پر بھارت کے ساتھ اپنی بین الاقوامی سرحد کی تکرار کی ہے اور اس بار تنازع کا علاقہ بہار کے ساتھ نیپال کی سرحد ہے۔نیپالی حکام نے حیرت انگیز طور پر بہار حکومت کے محکمہ آبی وسائل کے حکام کو سرحد پر پشتہ بندی سے متعلق کام شروع کرنےسے روک دیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ یہ علاقہ ان کی سر زمین کا حصہ ہے۔