اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

چین کے ہاتھوں رسوائی کے بعد بھارتی فوج بوکھلاگئی، اسلحہ قوانین ہی تبدیل کر دیئے

datetime 22  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)چین کے ہاتھوں رسوائی کے بعد بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی اور فوری طور پر لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر اسلحہ کے استعمال کے قوانین میں تبدیلی کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے چین کے ساتھ ملنے والی سرحد لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر اسلحہ کے استعمال کے قوانین میں تبدیلی کردی ہے جس کے تحت فیلڈ کمانڈر کو اختیارات تفویض کیے گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق

اسلحہ کے استعمال کے قوانین میں تبدیلی کے بعد فیلڈ کمانڈرز کو غیر معمولی حالات میں فائرنگ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے قبل 1996 اور 2005 کے معاہدے کے تحت دونوں افواج کو فائرنگ کی اجازت نہیں تھی جبکہ چین اور بھارت نے اتفاق کیا تھا کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے 2 کلو میٹر کے علاقے میں فائرنگ اور دھماکا خیز مواد کا استعمال نہیں کیا جائیگا تاہم گزشتہ دنوں چین سے جھڑپ میں 20 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد اب بھارتی فوج نے قوانین میں فوری تبدیلی کردی ہے۔گزشتہ دنوں ہونے والی جھڑپ میں چینی فوج نے بھارتی فوجیوں پر آہنی سلاخوں، برچھیوں اور پتھروں سیحملہ کیا جس میں بھارتی فوج کا لیفٹیننٹ کرنل بھی مارا گیا جبکہ 76 فوجی زخمی ہوئے تاہم واقعے پر بھارتی حکومت کی جانب سے چینی فوج کے نقصان کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی جس پر سابق بھارتی فوجی سیخ پا ہیں۔بھارتی فوج کے نئے قوانین پر بات کرتے ہوئے چینی حکومت کے حمایت یافتہ خبر رساں ادارے کے ایڈیٹر کا کہنا تھا کہ اگر قوانین میں تبدیلی کی بات درست ہے تو یہ چین سے معاہدے کی سنگین خلاف ورزی ہے اور بھارت کو کسی بھی کارروائی کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔وادی گلوان میں بھارتی اور چینی فوج کی جھڑپ میں بھارتیوں کی ہلاکت کے بعد وزیراعظم مودی نے کہا تھا کہ بھارتی فوج کو زمین پر موجود صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل آزادی دے دی ہے۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…