جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کے علاوہ تمام شہروں میں لاک ڈاؤن اور کرفیو ختم بین الاقوامی پروازوں پر تاحکم ثانی پابندی برقرار

datetime 21  جون‬‮  2020 |

ریاض( آن لائن) سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کے علاوہ تمام شہروں میں لاک ڈاؤن اور کرفیو ختم کر دیا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ رات 8 بجے سے صبح 6 بجے تک کا کرفیو ختم کر دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی پروازوں پر تاحکم ثانی پابندی برقرار رہے گی جبکہ کاروباری سرگرمیاں احتیاطی تدابیر کے مطابق جاری رہیں گی۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق ضرورت پڑنے پر لاک ڈاؤن اور کرفیو دوبارہ بھی شروع کیا جا سکتا ہے جبکہ بیوٹی پارلر اور حجام کی دکانیں بدستور بند رہیں گی۔انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب میں کل سے معاملات زندگی معمول کے مطابق گزارے جائیں گے۔ عرب میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ کی 1500 مساجد کو اتوار سے کھولا جائے گا۔ سماجی فاصلہ سمیت کورونا سے بچاوَ کی حفاظتی تدابیر کے تحت مساجد کھولی جائیں گی۔ نمازیوں کو جائے نماز ساتھ لانے اور سماجی فاصلہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب ملک بھر میں سیاحت کا شعبہ مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔شعبہ سیاحت کو کھولنے کا فیصلہ عرب وزراء￿ خارجہ کی ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے کہا کہ سیاحت کا شعبہ ملک بھر میں مکمل طور پر بحال کر دیا جائے گا مگر مکہ مکرمہ میں سیاحتی شعبے پرپابندی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اس شعبے پر اتنی طویل پابندی کے باعث شعبہ سیاحت سے منسلک افراد کی ملازمتوں کو خطرات لاحق ہوگئے تھے۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…