جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

کورونا کو شکست دینی ہے تو نماز پڑھو، سعودی عرب کے ڈاکٹر نے کورونا کو ختم کرنے کا طریقہ بتا دیا

datetime 20  جون‬‮  2020 |

مدینہ منورہ (مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس سے خود کو بچانے کیلئے ضروری ہے کہ نماز پڑھی جائے اور کثرت سے دعا کی جائے۔ سعودی عرب میں متعدی امراض کے ڈاکٹر نزار باہبری نے کہا کہ نماز پڑھنے اور دعا سے اس مہلک مرض کو شکست دی جا سکتی ہے۔انہوں نے ایک یو ٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کو ہرانے کے لیے جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بنایا جائے اور صحت مند عادتیں اپنائی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف اولین ہتھیار نفسیاتی ہے۔ووہان کے 70 فیصد رہائشیوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ گھروں میں بند ہونے کی وجہ سے نفسیاتی دباؤ کا شکار ہو گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ آرام اور راحت کے علاوہ پوری نیند کرنے سے بھی کورونا کو شکست دی جا سکتی ہے۔ ڈاکٹر نزار باہبری نے کہا کہ احتیاطی تدابیر میں نرمی کا مطلب یہ نہیں کہ وائرس ختم ہوگیا ہے، انہوں نے کہا کہ وائرس موجود ہے اور پہلے کی طرح طاقت ور ہے، ہمیں زندگی احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے گزارنی ہے۔ انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مصافحہ نہ کریں، ماسک پہنے رکھیں، ہاتھوں کی صفائی کا خیال رکھیں اور علامات ظاہر ہونے پر فوری ہسپتال سے رجوع کریں۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سعودی عرب نے لگائے گئے کرفیو اور لاک ڈاؤن کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے،سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سعودی عرب حکومت نے کورونا وباء کے باعث عائد لاک ڈاؤن21 جون صبح 6 بجے سے ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ سعودی عرب میں ایس اوپیز کے تحت تمام اقتصادی اور معاشی سرگرمیاں بحال کردی جائیں گی لیکن ابھی بین الاقوامی سفری پابندیاں برقرار رہیں گی، مزید احکامات تک زمینی بارڈرزاور سمندری حدود بھی بند رہیں گی۔سعودی عرب میں معمولات زندگی، دفاترز، کاروبار اور تجارتی سرگرمیوں کی 24 گھنٹے اجازت دے دی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…