جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

ہندوستان باز نہ آیاتو چین اپنی فوج مقبوضہ کشمیر میں بھیجے گا چینی تجزیہ نگار کے بیان نے مودی حکومت کی نیندیں حرام کردیں

datetime 20  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف چینی تجزیہ نگار نے بھارت کے باز نہ آنے کی صورت میں اپنی فوج مقبوضہ کشمیر میں بھیجنے کا اشارہ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق چین کے معروف تجزیہ نگار اور انٹرنیشنل ریلیشن ایکسپرٹ وکٹر گا کا کہنا ہے کہ بھارت باز نہ آیا تو چین بھارتی مقبوضہ کشمیر میں اپنی فوج بھیج سکتا ہے۔ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا ہے کہ اگر بھارت حقیقت کو تسلیم نہیں کرتا تو چین اور بھارت کے مابین جنگ کا آغازہو سکتا ہے۔وکٹر گا کا کہنا ہے کہ اگر بھارت چینی سرزمین سے دستبرداری

سے انکار نہیں کرتا تو میں یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ دونوں ممالک کے مابین جنگ چھڑ سکتی ہے اور اگر ہم بھارت کے موقف کو درست مان لیں تو پھر چین بھی بھارتی مقبوضہ کشمیر میں فوج بھیجنے کا حق رکھتا ہے۔کیونکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ کر رہا ہے اس پر پاکستان کو تحفظات ہیں۔میرے خیال میں بھارتی حکومت کو اب جاگنے اور حقیقت کو تسلیم کرنے کی ضرورت ہے۔اس معاملے میں بھارت کا موقف درست تسلیم کر لیا جائے تو پوری دنیا خانہ جنگی کی طرف جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…